اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان کے احمر عباس سلڈیرا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 43 ویں ایم ڈبلیو اے سنگا تھائی لینڈ انٹرنیشنل ٹین پین باﺅلنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 217 ایوریج کے ساتھ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ منگل کو پاکستان ٹین پین باﺅلنگ فیڈریشن (پی ٹی بی ایف) کی …
پاکستان کے احمرعباس سلڈیرا تھائی لینڈ انٹرنیشنل ٹین پین باﺅلنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان کے احمر عباس سلڈیرا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 43 ویں ایم ڈبلیو اے سنگا تھائی لینڈ انٹرنیشنل ٹین پین باﺅلنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 217 ایوریج کے ساتھ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ منگل کو پاکستان ٹین پین باﺅلنگ فیڈریشن (پی ٹی بی ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑی احمر عباس کی تھائی لینڈ میں جاری میگا چیمپئن شپ میں کارکردگی انتہائی شاندار رہی، انہوں نے ٹوٹل 217 ایوریج کے ساتھ ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، ایونٹ میں احمر کے علاوہ افضال اختر سمیت کئی اور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔








