راولپنڈی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کے اعلیٰ سطحی فوجی وفد نے کابل میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی ہے۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک بیان کے مطابق پاکستان ،افغانستان اور امریکہ انسداد داعش کے سہ فریقی اور پاک افغان دوطرفہ فوجی تعاون سے متعلق دوطرفہ اجلاس کابل کی وزارت دفاع میں ہوئے۔ …
پاکستان کے اعلیٰ سطحی فوجی وفد کی کابل میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کے اعلیٰ سطحی فوجی وفد نے کابل میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی ہے۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک بیان کے مطابق پاکستان ،افغانستان اور امریکہ انسداد داعش کے سہ فریقی اور پاک افغان دوطرفہ فوجی تعاون سے متعلق دوطرفہ اجلاس کابل کی وزارت دفاع میں ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن پاکستان آرمی میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قیادت میںپاکستانی وفد نے ان اجلاسوں میں شرکت کی ،شرکاءنے دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔بات چیت کے دوران باہمی سکیورٹی مفادات اور تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تینوں فریقوں نے خطہ سے داعش کے خاتمہ کا عزم ظاہر کیا جو معلومات کے تبادلے، مشترکہ کوششوں اور تعاون کے فروغ کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔پاک افغان دوطرفہ اجلاس کے دوران سرحد کے آر پار فائرنگ و حملے انسداد دہشت گردی ، پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف متعلقہ علاقوں میں مربوط کارروائیاں اور قیدیوں کے تبادلہ پر غور کیا گیا۔فریقین نے حالیہ عالیٰ سطحوں کی ملاقاتوں کے دوران کئے گئے وعدوں پر پیش رفت اور ایکشن پلان پر عمل درآمد پر اتفاق کیا جس سے تعاون میں اضافے سے پاک افغان سرحد دونوں اطراف سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔








