اقوامِ متحدہ۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوامِ متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کی صدراینالینا بیئربوک سے ملاقات کی ۔ منگل کے روز ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے جنرل اسمبلی کے ایجنڈے پر موجود متعدد امور پر گفتگو کی۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان مشن کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے UN80 اصلاحات، سیکرٹری جنرل …
پاکستان کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی اقوامِ متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کی صدراینالینا بیئربوک سے ملاقات

مزید خبریں
اقوامِ متحدہ۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوامِ متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کی صدراینالینا بیئربوک سے ملاقات کی ۔ منگل کے روز ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے جنرل اسمبلی کے ایجنڈے پر موجود متعدد امور پر گفتگو کی۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان مشن کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے UN80 اصلاحات، سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے طریقہ کار، اور دیگر علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔UN80 اصلاحات کا مقصد اقوامِ متحدہ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، اس کی کارکردگی بہتر بنانا اور بدلتی ہوئی دنیا کے مطابق اس کے اثر و رسوخ کو مضبوط کرنا ہے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ دونوں سفارت کاروں نے کثیرالجہتی نظام کی اہمیت، اقوامِ متحدہ کے چارٹر سے اپنی وابستگی ،مشترکہ اہداف کے حصول ، عالمی چیلنجز کا مؤثر طریقے سے سامنا کرنے اور جنرل اسمبلی کے کردارکو مضبوط بنانے کے لیے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔








