پاکستان کے حالیہ اقدامات عوام کو سرحد پار دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے حق کی عکاسی کرتے ہیں،صدر مملکت آصف علی زرداری

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ اقدامات عوام کو سرحد پار دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے حق کی عکاسی کرتے ہیں۔اتوار کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں صدرِ مملکت نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ ترین رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ پاکستان کے اندر خونریزی کے ذمہ دار عناصر قانون کی گرفت سے باہر …

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ اقدامات عوام کو سرحد پار دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے حق کی عکاسی کرتے ہیں۔اتوار کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں صدرِ مملکت نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ ترین رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ پاکستان کے اندر خونریزی کے ذمہ دار عناصر قانون کی گرفت سے باہر نہیں رہیں گے اور انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔