اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف موثر اور بھرپور رد عمل دینے پر کاکڑ قبیلے نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے چمن بلوچستان کے کاکڑ قبیلےکے عمائدین سینہ سپر ہو گئے ہیں۔ عمائدین نے کہاکہ کوئی ہمارے ملک کی جانب میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم ہر کسی کو …
پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جارحیت پر قبائلی عمائدین کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف موثر اور بھرپور رد عمل دینے پر کاکڑ قبیلے نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے چمن بلوچستان کے کاکڑ قبیلےکے عمائدین سینہ سپر ہو گئے ہیں۔
عمائدین نے کہاکہ کوئی ہمارے ملک کی جانب میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم ہر کسی کو جواب دینا جانتے ہیں،ہم پاک فوج اور ایف سی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمیں اس جنگ میں شامل ہونے کے لئے حکومت پاکستان کی اجازت درکار ہے،
پاکستان کے لیے ہر قربانی دینے کو ہم تیار ہیں،یہ ملک، یہ وطن اور یہ مٹی ہماری ماں جیسی ہے،کاکڑ قبیلے کے عمائدین کا کہناتھا کہ کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی سے درخواست ہے کہ ہمیں اجازت دیں،ہم مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہیں ، ہم حکمرانوں کے ایک اشارے کے منتظر ہیں۔








