کراچی۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 67 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 اکتوبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 19 ارب 67 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 13 ارب 78 کروڑ 79 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف …
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 67 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے

مزید خبریں
کراچی۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 67 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 اکتوبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 19 ارب 67 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 13 ارب 78 کروڑ 79 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 88 کروڑ 41 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 اکتوبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی مد میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی جس کی وجہ سے مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر 13 ارب 78 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئے۔








