پاکستان کے سائنسی اداروں میں کام کرنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے‘ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے سائنسی اداروں میں کام کرنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ صنعتی شعبوں اور ریسرچ کرنے والے اداروں کے درمیان باہم روابط پیدا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے سائنسی اداروں میں کام کرنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ صنعتی شعبوں اور ریسرچ کرنے والے اداروں کے درمیان باہم روابط پیدا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر شمشاد اختر کو پا کستان اور ایشیائی ممالک کے درمیان ہونے والے اشتراک کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور یہ بھی بتایا کہ ان میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ دوران گفتگو باہم دلچسپی کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Leave a Reply