پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون اورزیادہ اشتراک بہت اہم ہے، جنرل جوزف ووٹل

پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون اورزیادہ اشتراک بہت اہم ہے، پاکستان کی جانب سے مہمان نوازی اور ایماندارانہ اور شفاف تعلقات کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جنرل جوزف ووٹل اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون اورزیادہ اشتراک بہت اہم ہے، پاکستان کی جانب سے مہمان نوازی اور ایماندارانہ اور …

پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون اورزیادہ اشتراک بہت اہم ہے، پاکستان کی جانب سے مہمان نوازی اور ایماندارانہ اور شفاف تعلقات کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جنرل جوزف ووٹل

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون اورزیادہ اشتراک بہت اہم ہے، پاکستان کی جانب سے مہمان نوازی اور ایماندارانہ اور شفاف تعلقات کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمیں ان پائیدار تعلقات کو جاری رکھنے پر انتہائی خوشی ہے۔ہفتہ کو امریکی سفارتخانے کے مطابق انہوں نے یہ باتیں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے اس ہفتے پاکستان کادوروزہ دورہ کے موقع پر کہیں۔ جنرل ووٹل کا سینٹرل کمانڈکے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کاتیسرا دورہ تھا۔جنرل ووٹل اور ان کے وفد نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر دفاع خرم دستگیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ پاکستان آرمی نے وفد کوشمالی وزیرستان کا دورہ بھی کروایا۔ اپنی ملاقاتوں میں جنرل ووٹل نے پاکستانی اور امریکی افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی کیونکہ دونوں ملک علاقائی سلامتی اور استحکام کو مزید یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔ اس دورے میں جنرل ووٹل کو دہشتگردی اور شورش کے خاتمے جیسے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاکستانی حکومت کی جانب سے گزشتہ سالوں کے دوران کی گئی کوششوں کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملا۔

Leave a Reply