پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے میں مدد ملی،سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی علاقائی کمیٹی برائے مشرقی بحیرہ روم کی اسلام آباد میں کانفرنس کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کے خلاف منفی پروپےگنڈا کا تدارک ہوا ہے اور اس کانفرنس کے ذریعے دنےا بھر میں پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔ وفاقی وزیر …

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی علاقائی کمیٹی برائے مشرقی بحیرہ روم کی اسلام آباد میں کانفرنس کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کے خلاف منفی پروپےگنڈا کا تدارک ہوا ہے اور اس کانفرنس کے ذریعے دنےا بھر میں پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کی ریجنل کمیٹی برائے مشرقی بحیرہ روم کی تین روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس اس حوالہ سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس میں 21 ممالک کے وزراءصحت اور کانفرنس میں شریک ممالک کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے ملک کے بارے میں مثبت تاثر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کافی مدد ملی ہے، کانفرنس میں موجود شرکاءکے پاکستان کے حوالہ سے تاثرات تبدیل ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس ریجنل کانفرنس کے انعقاد کے حوالہ سے فراہم کردہ سہولیات کو اس خطہ میں جو کہ جنوبی ایشیاءمیں پاکستان اور افغانستان سمیت مشرق وسطی اور شمالی افریقہ تک پھےلا ہوا ہے، خوب سراہا جا رہا ہے اور پاکستان کو اس ریجنل کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی کیلئے منتخب کیا گیا تھا جو کہ ملک کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

Leave a Reply