اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) جاپان میں پاکستان کے سفیرڈاکٹر اسد محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلیم،انسانی وسائل کی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے۔تعلیم حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔بدھ کو ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام تعلیم،سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق ایک سمینار سے خطاب کرتے …
پاکستان کے سفیرڈاکٹر اسد محمد خان کا ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام سمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) جاپان میں پاکستان کے سفیرڈاکٹر اسد محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلیم،انسانی وسائل کی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے۔تعلیم حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔بدھ کو ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام تعلیم،سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان تعلیم اور سائنس وٹیکنالوجی کو جاپان کیساتھ تعلقات کا اہم ستون بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فرغ دینے کے بھر پور مواقع موجود ہیں۔انہوں نے دونوں ملکوں کی جامعات ماہرین اور پیشہ ورانہ اداروں کے مابین تعاون میں اضافے ،نوجوان سائنسدانوں اور ریسرچرز کے تبادلوں،مشترکہ ریسرچ سنٹرز کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔سمینار میںجاپانی وزارت تعلیم،ثقافت و سپورٹس،سائنس و ٹیکنالوجی،خارجہ امور،جائیکا سمیت تمام اہم جاپانی سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔









