برسلز۔19نومبر (اے پی پی):بیلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں ہیڈ آف کیبینٹ کمشنر برائے مساوات، تیاری اور کرائسز مینجمنٹ جان ہوگمارٹنز سے ملاقات کی۔ برسلز میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور بشمول موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان یورپی تعاون، مساوات اور شمولیت کے فروغ، کرائسز سے نمٹنے کی تیاری، پائیدار ترقی، …
پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی برسلز میں ہیڈ آف کیبینٹ کمشنر برائے مساوات، تیاری اور کرائسز مینجمنٹ جان ہوگمارٹنز سے ملاقات
برسلز۔19نومبر (اے پی پی):بیلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں ہیڈ آف کیبینٹ کمشنر برائے مساوات، تیاری اور کرائسز مینجمنٹ جان ہوگمارٹنز سے ملاقات کی۔
برسلز میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور بشمول موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان یورپی تعاون، مساوات اور شمولیت کے فروغ، کرائسز سے نمٹنے کی تیاری، پائیدار ترقی، عالمی صحت کے نظام کی ریزیلینس اور علاقائی و عالمی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔









