پاکستان کے عرفان اصغر نے چین میں منعقدہ چھٹی ایشین ماسٹرسکواش چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے مایہ ناز سکواش کھلاڑی ، گروپ کیپٹن (ر)عرفان اصغر نے چین کے شہر مکاؤ میں چھٹی ایشین ماسٹر سکواش چیمپئن شپ 2024 جیت لی ۔پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف ) کی جانب سے یہاں دستیاب معلومات کے مطابق چھٹی ایشین ماسٹر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پاکستان کے عرفان اصغر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کورین کھلاڑی ریون …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے مایہ ناز سکواش کھلاڑی ، گروپ کیپٹن (ر)عرفان اصغر نے چین کے شہر مکاؤ میں چھٹی ایشین ماسٹر سکواش چیمپئن شپ 2024 جیت لی ۔پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف ) کی جانب سے یہاں دستیاب معلومات کے مطابق چھٹی ایشین ماسٹر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پاکستان کے عرفان اصغر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کورین کھلاڑی ریون ہو کو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی ۔پاکستان کے فاتح کھلاڑی عرفان اصغر کی فتح کا سکور 6-11، 4-11اور12-14 رہا۔یہ ایشین ماسٹر سکواش چیمپئن شپ میں عرفان اصغر کی دوسری فتح ہے، وہ اس سے قبل 2010 میں ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ عرفان اصغر پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر اکیڈمیز کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

 

مزید خبریں