اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 15 ارب 6کروڑ 18 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 26 جولائی 2019ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے میں مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7 ارب 76 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا جبکہ کمرشل …
پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 15 ارب 6کروڑ 18 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 15 ارب 6کروڑ 18 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 26 جولائی 2019ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے میں مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7 ارب 76 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 29 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔ اس دوران حکومتی انفلوز کی وجہ سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔








