پاکستان کے موقف کی عالمی ذرائع ابلاغ میں تائید ، افغانستان سے جنگ بندی کا دارومدار سرحد پار دہشت گردی روکنے پر ہے

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے موقف کی عالمی ذرائع ابلاغ میں تائید ، افغانستان سے جنگ بندی کا دارومدار سرحد پار دہشت گردی روکنے پر ہے، افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے پاکستانی موقف کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ، ترکیہ اور قطر کی جنگ بندی کیلئے کوششوں سے بھی پاکستان کے موقف کو تائید حاصل ہوئی۔وزیر دفاع …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے موقف کی عالمی ذرائع ابلاغ میں تائید ، افغانستان سے جنگ بندی کا دارومدار سرحد پار دہشت گردی روکنے پر ہے، افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے پاکستانی موقف کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ، ترکیہ اور قطر کی جنگ بندی کیلئے کوششوں سے بھی پاکستان کے موقف کو تائید حاصل ہوئی۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے رائٹرز کو دیئے گئے انٹرویو کی اہمیت کے پیش نظر غیر ملکی میڈیا اس کو اجاگر کر رہا ہے۔

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے رائٹرز کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے کا انحصار افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کو لگام ڈالنے پر منحصر ہے ۔پاکستان، افغانستان، ترکیہ اور قطرکے دستخط کیے گئے معاہدے میں واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی۔ فتنہ الخوارج افغان طالبان کے ساتھ مل کر سرحد پار سے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے کام کرتےہیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت تک جنگ بندی معاہدہ ہے جب تک کہ کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔اقوام متحدہ کی 2024ء کی رپورٹ کے مطابق ٹی آر ٹی نے کہا کہ

افغانستان میں 6,000 سے 6,500 فتنہ الخوارج کے دہشت گرد نیٹو کے چھوڑے گئے ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان طالبان افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو کنٹرول کرے۔

C:riz-nsr/P:riz/L:mar/R:mar