پاکستان کے نام کے خالق چوہدری رحمت علی کی 129ویں سالگرہ منائی گئی

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان کے نام کے خالق چوہدری رحمت علی کی 129ویں سالگرہ اتوار کو منائی گئی۔اس موقع پر ملک بھر میں ان کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ان کی فکری میراث اور برصغیر کے مسلمانوں کی شناخت میں ان کے کردار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اے پی پی سے بات کرتے ہوئے پاکستان نیشنل موومنٹ کے صدر یوسف عزیز نے …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان کے نام کے خالق چوہدری رحمت علی کی 129ویں سالگرہ اتوار کو منائی گئی۔اس موقع پر ملک بھر میں ان کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ان کی فکری میراث اور برصغیر کے مسلمانوں کی شناخت میں ان کے کردار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اے پی پی سے بات کرتے ہوئے پاکستان نیشنل موومنٹ کے صدر یوسف عزیز نے کہا کہ چوہدری رحمت علی نے 28 جنوری 1933 کو اپنے پمفلٹ ”نائو اور نیور“ میں ”پاکستان“ کا نام متعارف کروایا تھاجو ملک کے قیام سے تقریباً چودہ سال قبل کی بات ہے۔انہوں نے اس نام کو سورۃ سبا کی آیت 15 ”بلدۃ طیبۃ“ سے مستوحب قرار دیا، جو ایک پاکیزہ اور مثالی وطن کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تصور میں مذہبی، تاریخی، سیاسی اور ثقافتی گونج موجود تھی جو پمفلٹ کی اشاعت کے سات سال بعد لاہور قرارداد میں باضابطہ شکل اختیار کر گئی۔انہوں نے کہا کہ رحمت علی کا وژن ”قومی خود شناسی“ کی نمائندگی کرتا ہے جو آنے والی نسلوں کو پاکستان کی تاریخی جڑوں اور ابھرتی ہوئی شناخت کو سمجھنے میں رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔

ریاستی نشریاتی ادارے پی ٹی وی نے ان کی زندگی اور قومی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک دستاویزی فلم نشر کی جبکہ سکالر پروفیسر زید بن عمر کی نئی کتاب چوہدری رحمت علی۔ اعتراضات کا تنقیدی جائزہ کی تقریب رونمائی ہوئی۔معاصر خبروں کے پلیٹ فارمز نے بھی ان کے ملک کی نظریاتی بنیادوں کو تشکیل دینے میں کردار پر غور و فکر کرنے والے فیچرز شائع کیے۔