پاکستان کے 9 ملاحوں کو اُن کے جہاز سے بندر عباس منتقل کردیا ہے، ایران میں پاکستا نی سفیر

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پاکستان کے 9 ملاحوں کو اُن کے جہاز سے بندر عباس منتقل کردیا ہے، شدید چیلنجز کے باوجود یہ انخلا ممکن ہوسکا ہے۔ بدھ کو ’’ایکس ‘‘پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ گزشتہ رات ہم اپنے 9 ملاحوں کو اُن کے جہاز سے …

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پاکستان کے 9 ملاحوں کو اُن کے جہاز سے بندر عباس منتقل کردیا ہے، شدید چیلنجز کے باوجود یہ انخلا ممکن ہوسکا ہے۔ بدھ کو ’’ایکس ‘‘پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ گزشتہ رات ہم اپنے 9 ملاحوں کو اُن کے جہاز سے بندر عباس منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ ان میں سے 6ملاحوں نے اپنی مرضی سے جہاز پر ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ قونصلر خالد تاشفین اور شاہد کشمیری نے انخلا میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج انہوں نے بعض ملاحوں سے فون پر بات کرکے اُن کی خیریت دریافت کی، انہیں آج ہی پاکستان روانہ کیا جارہا ہے۔

پاکستانی سفیر نے ان تمام افراد بالخصوص قونصلر خالد تاشفین اور شاہد کشمیری کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی پاکستان واپسی کے عمل میں معاونت کی اور جن کی کاوشوں سے مشکلات کے باوجود یہ انخلا ممکن ہوسکا۔