پاکستان ہاکی فیڈریشن کا گول کیپنگ کیمپ میں شرکت کےلئے 8گول کیپرز کے ناموں کا اعلان

اہور۔28 جولائی(اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گول کیپنگ کیمپ میں شرکت کرنے والے 8 گول کیپرز کے ناموں کا اعلا ن کر دیا ہے جن میں عدیل راﺅ(گوجرہ)، وسیم خان، محمد اعمال خان ( بنوں)، ایم اویس رشید (لاہور )، کامران علی (بنر)، وقار (لاہور)، محمد شہاب الدین (کراچی ) اکمل حسین (شیخوپورہ شامل ہیں۔ پی ایچ ایف کے ترجمان اعجاز احمد کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے …

اہور۔28 جولائی(اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گول کیپنگ کیمپ میں شرکت کرنے والے 8 گول کیپرز کے ناموں کا اعلا ن کر دیا ہے جن میں عدیل راﺅ(گوجرہ)، وسیم خان، محمد اعمال خان ( بنوں)، ایم اویس رشید (لاہور )، کامران علی (بنر)، وقار (لاہور)، محمد شہاب الدین (کراچی ) اکمل حسین (شیخوپورہ شامل ہیں۔ پی ایچ ایف کے ترجمان اعجاز احمد کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گول کیپنگ کے شعبہ میں بہتری لانے کےلئے گول کیپرز کے کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ گول کیپرز کا کیمپ یکم اگست سے 11 اگست تک مولانا عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور گول کیپرز احمد عالم کو کیمپ کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply