لاہور۔6مارچ (اے پی پی):پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر راونڈ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں جاپان کو 3-4 سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئی۔قومی ہاکی ٹیم یکم تا 7 مارچ تک کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راونڈ کے اعصاب شکن سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول …
پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

مزید خبریں
لاہور۔6مارچ (اے پی پی):پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر راونڈ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں جاپان کو 3-4 سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئی۔قومی ہاکی ٹیم یکم تا 7 مارچ تک کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راونڈ کے اعصاب شکن سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عماد،ابوبکر محمود، محمد سفیان خان اور افراز نے ایک ایک گول سکور کیا۔ جبکہ جاپان کی جانب سے ریوما، شوٹا اور کوجی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ مین آف دی میچ محمد عماد قرار پائے ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی ایڈہاک گورننس اینڈ مینجمنٹ چیئرمینز اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار، چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے ورلڈ کپ کوالیفائر راونڈ کی کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔








