پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے لیکن سرحدوں پر کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا‘ جنرل قمر جاوید باجوہ کا خطاب

راولپنڈی ۔ 23 مئی (اے پی پی) پاک فوج کی 75ویں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی‘ کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی ،کانفرنس میں تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی،شرکاءکو جیو سٹریجک انوائرمنٹ ‘ آپریشن ردالفساد پر پیشرفت ‘ روائیتی خطرات سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،شرکاءکانفرنس نے آرمی کی …

راولپنڈی ۔ 23 مئی (اے پی پی) پاک فوج کی 75ویں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی‘ کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی ،کانفرنس میں تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی،شرکاءکو جیو سٹریجک انوائرمنٹ ‘ آپریشن ردالفساد پر پیشرفت ‘ روائیتی خطرات سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،شرکاءکانفرنس نے آرمی کی سطح پر اٹھائے گئے تمام اقدامات پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا اورمادروطن کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے لیکن سرحدوں پر کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا‘انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے ملک میں استحکام آرہا ہے ‘قوم کی قربانیوں سے پاکستان کے حالات معمول پر لائیں گے ۔ مشرق اور مغرب میں پاک فوج کے اگلے مورچوں پر اپنے حالیہ دوروں کا تذکرہ کرتے ہوئے آرمی چیف نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں ‘بلند جذبوں ‘سرحد اور سیز فائر لائن کی خلاف ورزی پر منہ توڑ اور موثر جواب دینے کے عمل کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے لیکن سرحدوں پر کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

Leave a Reply