پاکستان 2025-2031 کے لیے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کے گورننگ بورڈ کا رکن منتخب

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):دفترِ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کو 2025 سے 2031 کی مدت کے لیے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز (انٹوسائی) کے گورننگ بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ انتخاب ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز (اے ایس او ایس اے آئی) کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا گیا۔یہ انتخاب 17 جولائی 2025ء کو باکو، آذربائیجان میں منعقدہ اے ایس …

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):دفترِ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کو 2025 سے 2031 کی مدت کے لیے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز (انٹوسائی) کے گورننگ بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔

یہ انتخاب ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز (اے ایس او ایس اے آئی) کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا گیا۔یہ انتخاب 17 جولائی 2025ء کو باکو، آذربائیجان میں منعقدہ اے ایس او ایس اے آئی کی 62 ویں گورننگ بورڈ میٹنگ کے دوران عمل میں آیا۔

جمعہ کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں دفترِ آڈیٹر جنرل نے کہا کہ یہ انتخاب عالمی سطح پر شفافیت اور سرکاری اداروں میں احتساب کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔انٹوسائی ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جسے اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) کے ساتھ خصوصی مشاورتی حیثیت حاصل ہے۔دفترِ آڈیٹر جنرل نے عزم ظاہر کیا ہے کہ پاکستان عالمی معیار کے مطابق آزاد، پیشہ ورانہ اور موثر آڈٹ کے اصولوں پر کاربند رہے گا۔