لاہور۔28جنوری (اے پی پی):قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز کی تیاریاں جاری اورشائقین کرکٹ کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آپریشن ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔ ترجمان کے مطابق ٹی20 سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلیوژرز کی صفائی دھلائی مکمل اور قذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون ڈکلیئر کر دیا …
پاک آسٹریلیا ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز، ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم کی صفائی پر مامور

مزید خبریں
لاہور۔28جنوری (اے پی پی):قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز کی تیاریاں جاری اورشائقین کرکٹ کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آپریشن ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔ ترجمان کے مطابق ٹی20 سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلیوژرز کی صفائی دھلائی مکمل اور قذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون ڈکلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ لٹرنگ کرنے والے شائقین کو جرمانوں کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
ایل ڈبلیو ایم سی کے 320 سینٹری ورکرز، 30 سپر وائزرز اور 05 آفیسرز اسٹیڈیم کی اندرونی اور بیرونی صفائی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ5 مکینیکل واشرز،3 منی ڈمپرز اور 3 لوڈر ڈمپرز اسٹیڈیم کی واشنگ اور سویپنگ پر مامور ہیں۔مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز اسٹیڈیم کی واشنگ، نشستوں کی ڈسٹنگ اور واش رومز کی صفائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اسی طرح اسٹیڈیم کے اطراف پارکنگ میں بھی صفائی ستھرائی اور واشنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ شائقینِ کرکٹ کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔








