پاک افغان ایوان صنعت و تجارت اور اپٹما کے مشترکہ وفد کی وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات

پاک افغان ایوان صنعت و تجارت اور اپٹما کے مشترکہ وفد کی وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات،افغانستان سے درآمد کئے جانے والے مختلف پھلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی ڈیوٹی میں نرمی کی اپیل،متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت سے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا،ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )پاک افغان ایوان صنعت و تجارت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن …

پاک افغان ایوان صنعت و تجارت اور اپٹما کے مشترکہ وفد کی وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات،افغانستان سے درآمد کئے جانے والے مختلف پھلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی ڈیوٹی میں نرمی کی اپیل،متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت سے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا،ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )پاک افغان ایوان صنعت و تجارت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مشترکہ وفد نے زبیر موتی والا کی زیر قیادت جمعرات کو وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی۔ وفد کے ارکان نے افغانستان سے درآمد کئے جانے والے مختلف پھلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی وجہ سے درپیش مشکلات سے مشیر خزانہ کو آگاہ کیا اور ڈیوٹی میں نرمی کی درخواست کی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتی ہے اور متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت سے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اپٹما کے نمائندوں نے ٹیکسٹائل پراسیسنگ یونٹس کو دیگر شعبوں کے مساوی نرخوں پر ایل این جی کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور سیلز ٹیکس ری فنڈ کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ مشیر خزانہ نے اپٹما کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔