پاک افغان سرحد پر پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 13 نومبر (اے پی پی) پاک افغان سرحد پر باجوڑ ایجنسی کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحمان شہید اور 4جوان زخمی ہوگئے۔پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 10دہشت گرد مارے گئے جبکہ کئی زخمی دہشت گرد واپس افغانستان کی طرف زخمی حالت میں بھاگ گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی …

راولپنڈی ۔ 13 نومبر (اے پی پی) پاک افغان سرحد پر باجوڑ ایجنسی کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحمان شہید اور 4جوان زخمی ہوگئے۔پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 10دہشت گرد مارے گئے جبکہ کئی زخمی دہشت گرد واپس افغانستان کی طرف زخمی حالت میں بھاگ گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ پر پاک افغانستان سرحد کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دوبارہ دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریبی علاقہ میں بھی افغان حکومت کی رٹ قائم نہیں ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گرد اس طرح کے حملے کرتے ہیں ۔

Leave a Reply