راولپنڈی ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں لانس نائیک محمد عمران خان شہید اور ایف سی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ایف سی کی جوابی کارروائی سے 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک …
پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ ، لانس نائیک شہید ، ایف سی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے ، جوابی کارروائی سے 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں لانس نائیک محمد عمران خان شہید اور ایف سی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ایف سی کی جوابی کارروائی سے 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوںنے فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد عمران خان شہید اور ایف سی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابقلانس نائیک محمد عمران آفریدی شہید کی عمر 31سال تھی، شہید لانس نائیک محمد عمران شادی شدہ اور جمرود کے رہائشی تھے۔








