اسلام آباد ۔30 نومبر (اے پی پی)پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے پسنی کے قریب سمندر میں مشترکہ انسدادمنشیات آپریشن کے دوران 1200کلو گرام حشیش ضبط کر لی۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق یہ آپریشنخفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ، آپریشن کے دوران 1200کلوگرام حشیش ضبط کی گئی ہے جو سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل کی …
پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس کا انسداد منشیات آپریشن، 1200کلو گرام حشیش ضبط کر لی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔30 نومبر (اے پی پی)پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے پسنی کے قریب سمندر میں مشترکہ انسدادمنشیات آپریشن کے دوران 1200کلو گرام حشیش ضبط کر لی۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق یہ آپریشنخفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ، آپریشن کے دوران 1200کلوگرام حشیش ضبط کی گئی ہے جو سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل کی جا رہی تھی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ پاک بحریہ نے ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکاٹکس فورس کے حوالے کر دی ہے۔








