پاک بحریہ ساحلی علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلئے ہر ممکن کوشش کرے گی، امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا اورماڑہ میں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن فورم سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ساحلی علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ وہ پیر کو پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کےلئے اورماڑہ میں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اوپن فورم میں اورماڑہ …

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ساحلی علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ وہ پیر کو پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کےلئے اورماڑہ میں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اوپن فورم میں اورماڑہ میں پاک بحریہ کے فلاحی اقدامات اور جاری منصوبوں کے حوالہ سے حاضرین کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اورماڑہ کے عوام کی ترقی کےلئے پاک بحریہ کی جانب سے شروع کئے گئے منصوبوں کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ امیر البحر نے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے سیر حاصل جوابات دیئے۔ اوپن فورم پاک بحریہ میں مستقل بنیادوں پر منعقد ہونے والی سرگرمی ہے جس میں چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز مختلف امور پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہیں۔