اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ نے فاسٹ کرافٹ سے سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ یہ میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،مقامی سطح پر تیار کئے گئے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف …
پاک بحریہ نے فاسٹ کرافٹ سے سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ نے فاسٹ کرافٹ سے سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ یہ میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،مقامی سطح پر تیار کئے گئے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے شمالی بحیرہ عرب میں پی این ایس معاون سے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیاجہاں پر شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ۔ بحیرہ عرب میں مزائل فائرنگ کا یہ تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وائس چیف آف نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے میزائل سسٹم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے انجینئرز اور ریسرچرز کی خدمات کو سراہا۔








