پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کی۔ کانفرنس کے دوران آپریشنل تیاریوں، موجودہ سکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف کو اس موقع پر پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کی۔ کانفرنس کے دوران آپریشنل تیاریوں، موجودہ سکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف کو اس موقع پر پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں ، آبدوزوں اور ائیر کرافٹ کی بر وقت تعیناتی پر فیلڈ کمانڈرز کو سراہا ۔آپ نے آفیسرز اور سیلرز کی آپریشنل تیاریوں کے باعث دشمن کے جارہانہ عزائم کو نا کام کرنے اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کے دوران پاک بحریہ کے ہمہ وقت تیار اور مستعد رہنے کے عزم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تمام کمانڈرز کو ایریا آف رسپانسبیلٹی میں مسلسل چوکنا رہنے کی تلقین کی۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے کثیر الملکی مشق امن 19 کے کامیاب انعقاد پر تمام فیلڈ کمانڈرز کی کاوشوں کو سراہا جس میں46 ملکوں نے اپنے بحری اثاثوں اور مبصرین کے ساتھ شرکت کی۔ یہ مشق علاقائی اور غیر علاقائی ممالک کا پاکستان پر اعتماد کا عکاس و مظہر ہے جو کہ ہمارے دشمن کی بین الاقوامی طور پر پاکستان کو اکیلا کرنے کی سازش کو ناکام بنا چکی ہے۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم ہے جس میں تمام چیفس آف اسٹاف، پرنسپل اسٹاف افسران اور فیلڈکمانڈرز پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبوں کا دفاعی زاویے سے جائزہ لیتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply