کراچی ۔ 6 اپریل (اے پی پی( چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمِرل ظفر محمود عباسی نے جمعہ کو بحریہ ٓاڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز، پی اوز اور سیلرز کو فوجی اعزازات تفویض کئے۔ پاک بحریہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کموڈور ڈاکٹر محمد جنید، کموڈور سید احمد اویس حیدر زیدی، کموڈور …
پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد

مزید خبریں
کراچی ۔ 6 اپریل (اے پی پی( چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمِرل ظفر محمود عباسی نے جمعہ کو بحریہ ٓاڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز، پی اوز اور سیلرز کو فوجی اعزازات تفویض کئے۔ پاک بحریہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کموڈور ڈاکٹر محمد جنید، کموڈور سید احمد اویس حیدر زیدی، کموڈور حبیب الرحمان، کموڈور محمد فیصل عباسی، کموڈور ثاقب جمیل خٹک، کموڈور جواد احمد اعوان، کموڈور شاہد احمد، کموڈور محمد طاہر، کموڈور محمد احسن ڈار، کموڈور سید احمد سلمان اور کموڈور ڈاکٹر محمد سعید خالد شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز (ملٹری) کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں کیپٹن ناصر محمود، کیپٹن محمد مہتاب خان، کمانڈر آغا مرتضیٰ مرزا، کمانڈر محمد طاہر، کمانڈر محمد نعمان اکمل خان، کمانڈر یاسر اکرام، کمانڈر محمد حسن عادل، کمانڈر علی حیدر، کمانڈر غلام مرتضیٰ، کمانڈر عاطف پرویز، کمانڈر زوہیب نجم بیگ، کمانڈر عبدالمتین، لیفٹیننٹ کمانڈر محمد ضیا اللہ، لیفٹیننٹ کمانڈر کاشف احمد خان اور لیفٹیننٹ کمانڈر شہاب عزیز شامل ہیں۔








