پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن کے دوران لاکھوں ڈالرز مالیت کی حشیش قبضے میں لے لی، ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن کرتے ہوئے لاکھوں ڈالرز مالیت کی 5000کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی۔پی این ایس اصلت کی جانب سے یہ کامیاب کارروائی پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کے دوران کی گئی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس آپریشن کی کامیابی علاقے کی …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن کرتے ہوئے لاکھوں ڈالرز مالیت کی 5000کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی۔پی این ایس اصلت کی جانب سے یہ کامیاب کارروائی پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کے دوران کی گئی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس آپریشن کی کامیابی علاقے کی کڑی نگرانی ، تجزیہ اور خصوصی آپریشن کے باعث ممکن ہوئی۔ ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پی این ایس اصلت کی اسپیشل وار فیئر ٹیم نے مشکوک کشتی کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کے دوران 5000کلوگرام حشیش اپنے قبضے میں لے لی۔ بعد ازاں، قبضے میں لی جانے والی حشیش کو قانون کے مطابق تلف کرنے اور مشکوک افراد کو قانونی کارروائی کے لئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہاز کے عملے نے نامساعد حالات میں اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بے لوث لگن اور بلند حوصلے کا مظاہر ہ کیا۔