اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے عیدالفطر کے موقع پر پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور عید کی نماز 31 میرین بٹالین ہیڈکوارٹرز سجاول میں افسران و جوانوں کے ساتھ ادا کی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے بھارتی سرحد کے قریب غنی پوسٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے عید کی نماز 31 میرین بٹالین ہیڈکوارٹرز سجاول میں ادا کی، اگلے مورچوں کا دورہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے عیدالفطر کے موقع پر پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور عید کی نماز 31 میرین بٹالین ہیڈکوارٹرز سجاول میں افسران و جوانوں کے ساتھ ادا کی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے بھارتی سرحد کے قریب غنی پوسٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشوار گزار علاقوں میں محدود سہولیات کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینا قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔








