پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود سے کمانڈر یو ایس نیول فورسز سنٹرل کمانڈ وائس ایڈمرل جیمز میلائے کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود سے کمانڈر یو ایس نیول فورسز سنٹرل کمانڈ، کمانڈر یو ایس ففتھ فلیٹ ، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل جیمز میلائے نے ملاقات کی جس میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ بحری تعاون اوربحر ہند میں میری ٹائم سکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود سے کمانڈر یو ایس نیول فورسز سنٹرل کمانڈ، کمانڈر یو ایس ففتھ فلیٹ ، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل جیمز میلائے نے ملاقات کی جس میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ بحری تعاون اوربحر ہند میں میری ٹائم سکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ 2004 سے کمبائنڈ میری ٹائم فورس کا مسلسل حصہ رہی ہے اور کثیر القومی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ گیارہ مرتبہ اورکمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ آٹھ مرتبہ کر چکی ہے۔ مزید براں،ٹاسک فورس 150 کی حالیہ کمانڈ اس وقت پاک بحریہ کے پاس ہے۔

Leave a Reply