اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرلظفر محمود عباسی کو چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز کی جانب سے”کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس “ سے نوازا ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں،دورہ کے دوران گذشہ روز پاک بحریہ کے سربراہ کو میڈل تفویض …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز کی جانب سے”کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس “ سے نوازا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرلظفر محمود عباسی کو چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز کی جانب سے”کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس “ سے نوازا ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں،دورہ کے دوران گذشہ روز پاک بحریہ کے سربراہ کو میڈل تفویض کرنے کے لئے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔پا ک بحریہ کے سربراہ نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف،جنرل فیادد الروےلی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ ا±مور اور دو نوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل فیادالروےلی نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی اور مضبوط دفاعی بنیادوں پر قائم دوستانہ تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا۔ انہوںنے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے ا±ٹھائے گئے مختلف اقدامات میں صفِ اوّل کا کردار ادا کرنے کے سلسلے میں پاکستان کے کلیدی کردار اور کارکردگی کو سراہا۔








