پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی دورہ سعودی عرب کے دورانکمانڈر رائل سعودی بارڈر گارڈ، وائس ایڈمرل عواد عید ال بلاوی اور ایسٹرن فلیٹ کمانڈر ریئر ایڈمرل فہد علی ال فُریدان سے ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، سعودی عرب کے سرکاری دورے دوران کمانڈر رائل سعودی بارڈر گارڈ ،وائس ایڈمرل عواد عید ا ل بلاوی اور ایسٹرن فلیٹ کمانڈر ،ریئر ایڈمرل فہد علی ال فُریدان سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر رائل سعودی بارڈر گارڈسے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، سعودی عرب کے سرکاری دورے دوران کمانڈر رائل سعودی بارڈر گارڈ ،وائس ایڈمرل عواد عید ا ل بلاوی اور ایسٹرن فلیٹ کمانڈر ،ریئر ایڈمرل فہد علی ال فُریدان سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر رائل سعودی بارڈر گارڈسے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار بالخصوص بحرِ ہند میں امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ وائس ایڈمرل عواد عید ا ل بلاوی نے بحری تجارت کی آزادانہ نقل وحمل اور بحری امن و استحکام کو فروغ دینے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار و خدمات کو سراہا۔بعد ازاں، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل سعودی نیول فورسز کے ایسٹرن فلیٹ کمانڈر،ریئر ایڈمرل فہد علی ال فُریدان سے ملاقات کی۔

مزید خبریں