پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈرکویت نیول فورسز بریگیڈیئر جنرل خالد عبداللہ اور کمانڈر کوسٹ گارڈ کمانڈر شیخ مبارک علی یوسف ال صباح سے ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کویت کے سرکاری دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈرکویت نیول فورسز بریگیڈیئر جنرل خالد عبداللہ اور کمانڈر کوسٹ گارڈ کمانڈر شیخ مبارک علی یوسف ال صباح سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کویت نیول فورسز کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل خالد عبداللہ سے ملاقات کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کویت کے سرکاری دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈرکویت نیول فورسز بریگیڈیئر جنرل خالد عبداللہ اور کمانڈر کوسٹ گارڈ کمانڈر شیخ مبارک علی یوسف ال صباح سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کویت نیول فورسز کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل خالد عبداللہ سے ملاقات کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے باہمی دلچسپی اور دو طرفہ بحری تعاون کے اُمورپر تبادلہ خیال کیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے سر براہان نے تربیت، تکنیکی افرادی قوت اور مہارتوں کی فراہمی کے شعبوں میں دونوں افواج کے مابین باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کویت نیوی کو ٹریننگ اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کے سلسلے میں کویت نیول فورسز کے سر براہ نے پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔

مزید خبریں