اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جو چھٹے انڈین اوشن نیول سمپوزیم کے کنکلیو آف چیفس میں شرکت کے لیے ایران کے سرکاری دورے پر ہیںایران کے اعلیٰ حکام بشمول ایران آرمی کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موساوی اور عالمی بحری افواج کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ایران آرمی کے سربراہ اور عالمی بحری افواج کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں ،باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جو چھٹے انڈین اوشن نیول سمپوزیم کے کنکلیو آف چیفس میں شرکت کے لیے ایران کے سرکاری دورے پر ہیںایران کے اعلیٰ حکام بشمول ایران آرمی کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موساوی اور عالمی بحری افواج کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انڈین اوشن نیول سمپوزیم اور کنکلیو آف چیفس کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ اور ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکاءکو پاکستان کے میری ٹائم نقطہ نظر اور خطے کی میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی خدمات اور خطے کے لیے سی پیک سے پیدا ہونے والے خوشحالی کے مواقع سے آگاہ کیا۔نیول چیف نے بحرِ ہند کی سکیورٹی کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور خطے کی میری ٹائم سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے علاقائی بحری افوا ج کے اشتراک کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔بحری اقتصادیات سے بھر پور فائدہ اُٹھانے کے لیے آپ نے بحرِ ہند کے ساحلی ممالک کے اشتراک پر زور دیا۔








