پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا عمان کا دورہ

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، سلطنت آف عمان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل نیوی آف عمان کے سربراہ ریئر ایڈمرل عبداللہ بن خامس ال رئیسی اورسلطان قبوس نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیڈ کوارٹرز رائل نیوی آف عمان آمد پرر یئر ایڈمرل …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، سلطنت آف عمان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل نیوی آف عمان کے سربراہ ریئر ایڈمرل عبداللہ بن خامس ال رئیسی اورسلطان قبوس نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیڈ کوارٹرز رائل نیوی آف عمان آمد پرر یئر ایڈمرل عبداللہ بن خامس ال رئیسی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔ رائل نیوی آف عمان کے چا ق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی پیش کی۔بعد ازاں، پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل نیوی آف عمان کے سربراہ ر یئر ایڈمرل عبداللہ بن خامس ال رئیسی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور بشمول دو طرفہ بحری اشتراک اور بحر ِ ہند کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔نیول چیف کی ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔