اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے روس کے سرکاری دورے کے دوران روس کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ولادی میر کرولی یَو سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایڈمرل ولادی میر کرولی یو نے پاک بحریہ کے سربراہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور روایتی گارڈز نے اعزازی سلامی پیش کی۔ ملاقات کے …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی روسی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ولادی میر کرولی یَوسے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے روس کے سرکاری دورے کے دوران روس کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ولادی میر کرولی یَو سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایڈمرل ولادی میر کرولی یو نے پاک بحریہ کے سربراہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور روایتی گارڈز نے اعزازی سلامی پیش کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول دو طرفہ بحری اشتراک اور دونوں بحری افواج کے مابین تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور خدمات بشمول بحری قزاقی کے خاتمے اور بحری دہشت گردی کی روک تھام کے لئے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سال 2019 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی جانب سے منعقدہ کثیرالقوی بحری مشق امن 19 کے بارے میں ایڈمرل ولادی میر کرولی یو کو تفصیلاً آگاہ کیا۔








