اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی روس کے دورے کے دوران بالٹک فلیٹ کے کمانڈر سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بالٹک فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر بالٹک فلیٹ کے کمانڈر نے پاک بحریہ کے سربراہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ بالٹک فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر روایتی گارڈز نے نیول چیف کوپرجوش انداز میں اعزازی سلامی …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی روسی بالٹک فلیٹ کے کمانڈر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی روس کے دورے کے دوران بالٹک فلیٹ کے کمانڈر سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بالٹک فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر بالٹک فلیٹ کے کمانڈر نے پاک بحریہ کے سربراہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ بالٹک فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر روایتی گارڈز نے نیول چیف کوپرجوش انداز میں اعزازی سلامی پیش کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور بشمول میری ٹائم سکیورٹی ،بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالٹک فلیٹ کے کمانڈرنے نیول چیف کو فلیٹ کے آپریشنز کے متعلق بریف کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے روس کی میرین کورکا دورہ کیا اور حربی ہتھیاروں کے مظاہرے کو دیکھا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے روس کی بحری جہاز ”بوئیکی“ کابھی دورہ کیا۔جہاز کے کمانڈ نگ آفسر نے نیول چیف کو بریفینگ دی ، نیول چیف نے جہاز کے عملے سے بات چیت کی اور ا±ن کے پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔ نیول چیف نے وار مموریل کمپلیکس میں پھولوں کی چادربھی چڑھائی۔پاک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین باہمی تعلقات میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہوگا۔








