اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دورہ متحدہ عرب امارت کے دوران ابوظہبی شپ بلڈنگ یارڈ ،نیول فورسزیونٹ اورگن ٹاﺅٹ نیول بیس کا دورہ کیا اور ان یونٹس کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ان دنوں متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران نیول …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا ابوظہبی شپ بلڈنگ یارڈ ،نیول فورسزیونٹ اورگن ٹاﺅٹ نیول بیس کا دورہ ، ان یونٹس کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دورہ متحدہ عرب امارت کے دوران ابوظہبی شپ بلڈنگ یارڈ ،نیول فورسزیونٹ اورگن ٹاﺅٹ نیول بیس کا دورہ کیا اور ان یونٹس کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ان دنوں متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران نیول چیف نے ابوظہبی شپ بلڈنگ یارڈ کا دورہ کیا۔ ابوظہبی شپ بلڈنگ یارڈ آمد پر چیئرمین شپ یارڈ نے نیول چیف کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ نیول چیف کو شپ بلڈنگ یارڈمیں جہازوں کی تعمیر اور دیگر سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے نیول فورسزیونٹ اورگن ٹاﺅٹ نیول بیس کا دورہ بھی کیا اور ان یونٹس کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر نیول چیف نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں میں بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔








