اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے امریکہ کے سینئر ڈیفنس آفیشل بریگیڈیئر جنرل ایڈم آر سلوَرس نے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے امریکہ کے سینئر ڈیفنس آفیشل بریگیڈیئر جنرل ایڈم آر سلوَرس نے …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے امریکہ کے سینئر ڈیفنس آفیشل بریگیڈیئر جنرل ایڈم آر سلوَرس کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے امریکہ کے سینئر ڈیفنس آفیشل بریگیڈیئر جنرل ایڈم آر سلوَرس نے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے امریکہ کے سینئر ڈیفنس آفیشل بریگیڈیئر جنرل ایڈم آر سلوَرس نے جمعہ کو نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خطے کے امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سینئر آفیشلز کی ملاقاتیں دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔









