اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ شجرکاری کا مقصد آنے والی نسلوں کےلئے بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، ہر شہری کو کم از کم ایک درخت لگانے کا عہد کرنا ہو گا۔ وہ جمعہ کو نیول ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر موسم ِ بہار شجر کاری مہم 2018ءکے آغاز کے موقع پر …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ شجرکاری کا مقصد آنے والی نسلوں کےلئے بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، ہر شہری کو کم از کم ایک درخت لگانے کا عہد کرنا ہو گا۔ وہ جمعہ کو نیول ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر موسم ِ بہار شجر کاری مہم 2018ءکے آغاز کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ شجر کاری مہمات کی اہمیت کو اُجاگر کیا جو ہمیں فطرت کے ساتھ اپنے تعلق کومزید مضبوط بنانے کےلئے نادر مواقع فراہم کرتی ہیں۔ نیول چیف نے اپنے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ اس نیک مقصد میں پاک بحریہ کا ساتھ دیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کےلئے بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے کم از کم ایک درخت لگانے کاعہد کریں۔








