پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی قطر کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل غانم بن شاہین ال غانم اور کمانڈر قطر ایمیری نیوی سے ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے قطر کے دورے کے دوران قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل غانم بن شاہین ال غانم اور کمانڈر قطر ایمیری نیوی میجر جنرل محمد نصیر ال مہندی سے ملاقاتیں کیں ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے قطر کے دورے کے دوران قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل غانم بن شاہین ال غانم اور کمانڈر قطر ایمیری نیوی میجر جنرل محمد نصیر ال مہندی سے ملاقاتیں کیں ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل غانم بن شاہین ال غانم سے ملاقات کے دوران دفاعی تعاون اور باہمی اشتراک کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار اور عزم بشمول کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قذاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز میں شرکت کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا اورپاک بحریہ کی جانب سے کثیرالقومی ٹاسک فورسز 150اور151کی کمانڈز پر روشنی ڈالی۔ لیفٹیننٹ جنرل غانم بن شاہین ال غانم نے خطے میں سکیورٹی اور امن کے فروغ ، سمندر کی آزادی اور آزادانہ بحری تجارت کے لئے پاک بحریہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply