اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ماحولیات خصوصاًََبحری ماحول کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی‘ پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں ہما را طریقہ عمل ماحولیات کی بقا اور تحفظ کے سنہری اصولوں اور طریقہ کار کے عین مطابق ہونا چاہیے۔‘ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے پاک بحریہ اپنا کر دار …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ماحولیات خصوصاًََبحری ماحول کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی‘ پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں ہما را طریقہ عمل ماحولیات کی بقا اور تحفظ کے سنہری اصولوں اور طریقہ کار کے عین مطابق ہونا چاہیے۔‘ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے پاک بحریہ اپنا کر دار ادا کرتی رہے گی اور اس قومی مقصد کے حصول میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ پیر کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (ایو این ای پی) کے تحت ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری پیغام میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ماحولیات خصوصاًََبحری ماحول کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔








