پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل محمد ذکاءاللہ کی قطر کے وزیرِ مملکت برائے دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل محمد ذکاءاللہ کی قطر کے وزیرِ مملکت برائے دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات ۔دفاعی تعاون اور باہمی اشتراک کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہایڈ مرل محمد ذکاءاللہ نے قطر کے سرکاری دورے کے دوران وزیرِ مملکت برائے دفاع قطر ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی …

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل محمد ذکاءاللہ کی قطر کے وزیرِ مملکت برائے دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات ۔دفاعی تعاون اور باہمی اشتراک کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہایڈ مرل محمد ذکاءاللہ نے قطر کے سرکاری دورے کے دوران وزیرِ مملکت برائے دفاع قطر ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی میں ملاقات کے دوران دفاعی تعاون اور باہمی اشتراک کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار اور عزم بشمول کو لیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قذاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز میں شرکت کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا اورپاک بحریہ کی جانب سے کثیرالقومی ٹاسک فورسز 150اور151کی کمانڈز پر روشنی ڈالی۔ وزیرِ مملکت برائے دفاع قطر ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ نے مضبوط اور تاریخی بنیادوں پر قائم قطر اور پاکستان کے درمیان پائے جانےوالے پر جوش اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ نے میری ٹائم سیکٹر میں امن کے فروغ اور استحکام کے سلسلے میں کی جانے والی پاک بحریہ کی کوششوں اور اس کے کردارکو سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply