پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے انڈونیشیا کے کمانڈنٹ میرین کور اور کمانڈنٹ ویسٹرن فلیٹ کی ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے انڈونیشیاءکے سر کاری دورے کے دوران کمانڈنٹ میرین کور میجر جنرل بامبینگ سوانٹونو اور کمانڈنٹ ویسٹرن فلیٹ کمانڈ ریئر ایڈمرل آن کومیا سے ملاقاتیں کیں۔ میرین بیس اور ویسٹرن فلیٹ کمانڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایڈمرل ذکا ءاللہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں اعزازی سلامی پیش کی گئی۔کمانڈنٹ میرین کور میجر جنرل …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے انڈونیشیاءکے سر کاری دورے کے دوران کمانڈنٹ میرین کور میجر جنرل بامبینگ سوانٹونو اور کمانڈنٹ ویسٹرن فلیٹ کمانڈ ریئر ایڈمرل آن کومیا سے ملاقاتیں کیں۔ میرین بیس اور ویسٹرن فلیٹ کمانڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایڈمرل ذکا ءاللہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں اعزازی سلامی پیش کی گئی۔کمانڈنٹ میرین کور میجر جنرل بامبینگ سوانٹونو سے ملاقات کے دوران بحری امن و استحکام، کولیشن میری ٹائم کمپین پلان، بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز، منشیات کی اسمگلنگ اور پاکستان اور انڈونیشیا کی بحری افواج کی مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے جیسے باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

Leave a Reply