اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران دبئی میں کمانڈر یو اے ای نیول فورسز، چیف آف سٹاف یو اے ای آرمڈ فورسزاور یو اے ای کے ڈیفنس انڈرسیکرٹری سے ملاقاتیں کیںاور ابو ظہبی میں شپ بلڈنگ یارڈ، نیول فورسز انسٹیٹیوٹ اور گن ٹاﺅٹ نیول بیس کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے …
پاک بحریہ کے سر براہ کی متحدہ عرب امارات میں کمانڈر یو اے ای نیول فورسز، چیف آف سٹاف، ڈیفنس انڈر سیکرٹری سے ملاقاتیں اور نیول یونٹس کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران دبئی میں کمانڈر یو اے ای نیول فورسز، چیف آف سٹاف یو اے ای آرمڈ فورسزاور یو اے ای کے ڈیفنس انڈرسیکرٹری سے ملاقاتیں کیںاور ابو ظہبی میں شپ بلڈنگ یارڈ، نیول فورسز انسٹیٹیوٹ اور گن ٹاﺅٹ نیول بیس کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دبئی میں نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر، کمانڈر یو اے ای نیول فورسز رئیر ایڈمرل سعید بن حمدان النہیان نے چیف آف دی نیول سٹاف کا پر تپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران، باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ریئر ایڈمرل سعید بن حمدان النہیان نے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین مختلف شعبوں میں اشتراک پر اتفاق کا اظہار کیا۔








