پاک بحریہ کے کموڈو رجاوید اقبال کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)پاک بحریہ کے کموڈور جاویداقبال کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل جاویداقبال نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ اہم کمانڈ تقرریوں میںسی کنگ ہیلی کاپٹر اسکواڈرن اور نیول …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)پاک بحریہ کے کموڈور جاویداقبال کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل جاویداقبال نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ اہم کمانڈ تقرریوں میںسی کنگ ہیلی کاپٹر اسکواڈرن اور نیول ایوی ایشن بیس پی این ایس مہران کے کمانڈنگ آفیسرکی تقرریاں شامل ہیں۔ریئر ایڈمرل جاویداقبال کی امتیازی اسٹاف تقرریوں میں ہیڈ کوارٹرفلیگ آفیسر سی ٹریننگ میں کیپٹن ٹریننگ (ایوی ایشن) ،ڈائریکٹر نیول آپریشن پلانز،اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (پلانز)اور چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری کی تقرریاں شامل ہیں۔وہ پاکستان ہائی کمیشن ،نئی دہلی(بھارت) میں نیول اور ایئر ایڈوائزرکی ذمہ داریاںبھی سر انجام دے چکے ہیں اور فی الوقت کمانڈر 9thاوگزیلری اینڈ مائن وارفیئر اسکواڈرن کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ریئر ایڈمرل جاویداقبال پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباداور امریکہ کے نیول اسٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں۔ غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیاہے۔

مزید خبریں