پاک بحریہ کے ہر اوّل جنگی یونٹ کا شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا مظاہرہ

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) لائیو ویپن فائرنگ، مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا نقطہ ئِ عروج ہے اور مسلح افواج کو تفویض کئے جانے والے قوم کے دفاع کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے ضمن میں مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ لائیو فائرنگ کے متاثر کن اور بھر پور مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے ہر اوّل جنگی یونٹ نے شمالی بحیرہ …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) لائیو ویپن فائرنگ، مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا نقطہ ئِ عروج ہے اور مسلح افواج کو تفویض کئے جانے والے قوم کے دفاع کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے ضمن میں مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ لائیو فائرنگ کے متاثر کن اور بھر پور مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے ہر اوّل جنگی یونٹ نے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پی این ایس اصلت سے لائیو فائرنگ کے اس مظاہرے کو دیکھا۔ فائرنگ کے اس بھر پور مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے سورڈ کلاس (Sword Class)جہاز پی این ایس اصلت سے سمندرسے سمندرمیں مار کرنے والے بحری جہاز شکن میزائل کو فائر کیا گیا ۔ میزائل نے اپنے ہدف کو سو فیصد درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا جو ان ہتھیاروں کی ہلاکت خیزی اور پاک بحریہ کے فلیٹ(Fleet) کی بھر پوردفاعی طاقت پر مہر ثبت کرتا ہے ۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پاک بحریہ کے فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply