کراچی ۔ 12 جولائی (اے پی پی) خارجہ و دفاعی امور کے نگراں وفاقی وزیر عبد اللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ پاک بھارت بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے جو دونوں ممالک کی قوموں کے مفاد میں ہے۔ جمعرات کو انگلش اسپیکینگ یونین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتار چڑھاو¿ معمول کی بات ہے پاکستان اور بھارت کے مابین …
پاک بھارت بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے جو دونوں ممالک کی قوموں کے مفاد میں ہے‘ عبد اللہ حسین ہارون
کراچی ۔ 12 جولائی (اے پی پی) خارجہ و دفاعی امور کے نگراں وفاقی وزیر عبد اللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ پاک بھارت بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے جو دونوں ممالک کی قوموں کے مفاد میں ہے۔ جمعرات کو انگلش اسپیکینگ یونین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتار چڑھاو¿ معمول کی بات ہے پاکستان اور بھارت کے مابین بات چیت جاری رہنا چاہئے جو دونوں ممالک کے اقوام کے فائدے میں ہے،خطے میں دیرپا امن کے لئے پاکستان کسی بھی ملک سے بات کرنے کے لئے تیار ہے، بھارت کو پاکستان اور روس سے اچھے تعلقات استوار کرنے کے لئے کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان خاصی اہمیت رکھتا ہے، امریکہ ایران کشیدہ تعلقات کے حوالے سے ان کہنا تھا کہ دیرپا عالمی امن کے قیام کے لئے امریکہ کو ایران سے بات چیت کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت اونچی اڑان اڑ رہے ہیں ہمیں چیزوں کو بہت احتیاط سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو اس سے فائدہ پہنچے گا اور پوری دنیا کے ممالک ایک دوسرے سے جڑ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے شاندار نتائج دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اور غیر ملکی کمپنیاں جلد پاکستان میں سرمایہ کاری شروع کر دیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے استعمال سے ملک سالانہ دس کروڑ روپے کی بچت کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کے پاس وقت کم ہے تاہم چیزوں کو درست سمت پر ڈالنے کی حکومت پوری کوشش کر رہی ہے۔









